الیکشن وقت پر ہونگے، تاریخ بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

الیکشن وقت پر ہونگے، تاریخ بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اگر الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دیتے۔

آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل ملازمین کی پولنگ حسب معمول اور پروگرام کے مطابق ہوگی۔ ملازمین کی پولنگ راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ سب جگہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق افواہ پھیلائی جارہی ہیں، پورے آزاد کشمیر میں ریٹرننگ آفیسران کے پاس پولنگ میٹیریل پہنچ چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ایل اے 24 سدھنوتی 7 میں الیکشن ری شیڈول کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے پاک فوج، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز موجود ہوں گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے پلان ترتیب دیا ہے۔

غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن صاف، شفاف، پُرامن اور غیرجانبدار ہوں گے۔  اگلے سات دنوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں جو ہر حال میں ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں