پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا

پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور ہوگیا، پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کما لیا۔ گزشتہ مالی سال فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد کا اضافہ ہوا۔

صرف جون 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جون میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 25-2024 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔ مالی سال 24-2023 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مالی سال 23-2022 میں فری لانسرز ایکسپورٹ ارننگ 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں