کراچی میں ساڑھے تین ہزار اسکول ہیں، کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں: حافظ نعیم

کراچی میں ساڑھے تین ہزار اسکول ہیں، کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں: حافظ نعیم
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ساڑھے تین ہزار اسکول ہیں، کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں۔

کراچی میں بنو قابل کنووکشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گریجویشن تقریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیم کے دروازے بند کردیے ہیں۔ سرکاری ملازمتیں نوجوانوں کو نہیں ملتی، صنعتیں ملک سے باہر جارہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی فیلڈ میں پوٹینشل نظر آیا جس سے امید اور یقین پیدا ہوا۔ کراچی سے شروع بنو قابل پروجیکٹ ملک کے تمام بڑے شہریوں میں شروع کیا جاچکا ہے۔ 16 لاکھ نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو لوگ ہمارے راستے روکنا چاہتے ہیں ہم ان کا راستہ روک دیں گے۔ ہم نے آئی ٹی یونیورسٹی کا خواب دیکھا اب بہت جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوچھتاہوں کہ ایک کروڑ 17 لاکھ بچے اسکول سے باہر کیوں ہیں؟ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں