وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے سبب طغیانی کی صورتحال، مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بہہ گئیں

وادی نیلم کے کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے سبب طغیانی آگئی، گھر اور دکانیں متاثر ہوئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ریلے میں بہہ گئیں، کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بھی بہہ گئے جس سے آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلابی ریلے سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فصلیں، باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب میں مقامی افراد کے مویشی بھی بڑی تعداد میں بہہ گئے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر نقصان کی تفصیلات سامنےآسکیں گی، شدید طغیانی کے باعث شاہراہِ نیلم پر شاہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
Load/Hide Comments




