اسرائیلی وزیراعظم نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسرائیلی وزیراعظم نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا ارجنٹینا میری پسندیدہ ٹیم ہے، انہوں نے ارجیٹینا کے سفیر سے ملاقات میں اظہارِ حمایت کیا، صدر میلی کی اسرائیل دوستی کا ذکر اور میسی کی تعریف کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ارجنٹینا کے مداح ہیں اور اس ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ ارجنٹینا کے سفیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا کے صدر خاویر میلی اسرائیل کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ نیتن یاہو نے ارجنٹینا کی ٹیم اور اس کے تجربہ کار کھلاڑیوں، خصوصاً لیونل میسی، کی بھی تعریف کی۔ ان کا یہ بیان ورلڈ کپ فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں