میئر نیویارک کے بیان کی اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے مذمت
مقبوضہ بیت المقدس( اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بنجمن نیتن یاہو کو “جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر ان کی گرفتاری کے امکانات پر قانونی مشاورت کی بات کی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے ممدانی پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ناکام پالیسیوں اور نیویارک میں بڑھتے ہوئے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ کریم خان کی طرح ممدانی بھی اپنی غلطیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے اور یہودی ریاست اور مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت کے رہنما پر تنقید کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی کے ایک بدنام سابق پراسیکیوٹر،کریم خان نے بے بنیاد وارنٹ گرفتاری جاری کیاتھا، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ یہ وارنٹ کریم خان کے خلاف جنسی بدسلوکی کے الزامات سامنے آنے سے کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا اور اسے عوام کی توجہ ہٹانے اور جانچ پڑتال سے بچنےکیلئے کریم خان کی ایک واضح کوشش قرار دیا۔




