اسرائیل کی غزہ پر مستقل قبضے کی تیاری، نئی بستیوں کے منصوبے پر گامزن

اسرائیل کی غزہ پر مستقل قبضے کی تیاری، نئی بستیوں کے منصوبے پر گامزن
اسرائیل کی غزہ پر مستقل قبضے کی تیاری، نئی بستیوں کے منصوبے پر گامزن

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر مستقل قبضے کی تیاری، نئی بستیوں کے منصوبے پر گامزن، ماہرین کا کہنا ہے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیاں بسانے کی تجویز فلسطینیوں کی بے دخلی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، انسانی حقوق کے کارکنوں نے منصوبہ جنگی جرم قرار دے دیا، امداد اور تعمیرِ نو میں رکاوٹوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کے منصوبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب وقت پر اس پر عمل کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ بھی غزہ میں تین نئی بستیوں کی تیاری کا اعلان کر چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق غزہ میں وسیع تباہی، امداد کی محدود رسائی، تعمیرِ نو میں رکاوٹیں اور اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں توسیع ایک ایسی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور کرنا اور وہاں مستقل اسرائیلی بستیاں قائم کرنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکار بستیاں غیرقانونی ہیں، جبکہ اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی کے لیے ضروری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں