پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نظام کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نظام کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ سے منظور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

دستاویز کے مطابق اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ 7 دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

دستاویز کے مطابق اوگرا یکم جولائی 2026 سے روزانہ پلاٹس ریفرنس قیمتیں جاری کرے گا۔

پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جاسکے گی، پیٹرولیم لیوی کی شرح فنانس ڈویژن کی منظوری سے ہی تبدیل ہوگی۔

مالی سال 27-2026 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کے ذریعے ہوگی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کی اجازت ہوگی۔

درآمدی یا اپ لفٹمنٹ میں ڈیفالٹ پر 9 ماہ تک نئی درآمدی اجازت نہیں ملے گی، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی۔

دستاویز میں تجویز دی گئی کہ نئے پرائسنگ میکنزم پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں