چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی۔فوٹو: فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی۔فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریش کمار کو ایڈشنل جج سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ ڈاکٹر شاہ نواز میمن اور ایڈووکیٹ محمد ہمایوں خان کو بھی ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے دو ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اکثریتی رائے سے ایڈیشنل جج فیض الحسن شاہ کومستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل جج خالد شاہانی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی پانچ آسامیاں خالی تھیں، ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 40 امیدواروں میں سے 3 کو ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں