این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب (فلش فلڈ) کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 25 جولائی سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے۔ گلیشیر پگھلنے اور بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافے کا امکان ہے۔ 

جاری الرٹ کے مطابق مورین ڈیمڈ اور گلیشیائی جھیلوں پر دباؤ کی وجہ سے گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، غانچے، استور اور دیامر میں سیلاب اور تودے گرنے کا خدشہ ہے جبکہ اپر اور لوئر چترال، سوات اور ملحقہ گلیشیر سے جڑے علاقے انتہائی حساس ہیں۔ 

سیلابی صورتحال کے باعث پلوں، سڑکوں، آبپاشی نظام کو نقصان کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حساس گلیشیائی جھیلوں اور دریاؤں کی مسلسل اور کڑی نگرانی کرے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق مقامی آبادی گلیشیر کے علاقوں سے غیرمعمولی آوازیں آنے یا پانی گدلا ہونے پر فوری رپورٹ کریں۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اور مقامی لوگ گلیشیر سے نکلنے والے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں