باجوڑ: مقامی افراد کا مارے گئے تیندوے کی لاش حوالے کرنے سے انکار

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مقامی افراد کی جانب سے گذشتہ روز تیندوے کی ہلاکت کے بعد اب تک محکمہ جنگلی حیات لاش اپنی تحویل میں نہیں لے سکا۔
باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مقامی افراد نے مارے گئے تیندوے کی لاش حوالےکرنے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے ماموند میں مقامی افراد نے ایک کامن لیپرڈ کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم تاحال اس کی لاش سرکاری تحویل میں نہیں آ سکی۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تیندوے نے مویشیوں کو ہلاک کیا تھا، لاش ملے گی تو معلوم ہوسکے گا کہ تیندوے نے مویشیوں کا شکار کیا تھا یا نہیں۔
Load/Hide Comments




