خیبر: طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

خیبر: طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ضلع خیبر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لنڈی کوتل میں 4 اور جمرود میں 2 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہوئے، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

حکام کے مطابق افغان خاندان کو طورخم لے جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، گاڑی میں بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد سوار تھے۔ 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ریلے میں بہہ کر جاں بحق 3 افراد کی لاشیں افغان حکام کےحوالے کی گئیں۔ 

حکام کے مطابق پاک افغان شاہراہ پر پھنسی 100 سے زائد گاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئیں۔ سیلابی ریلے میں وین سمیت 3 گاڑیاں بہہ گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں