بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا
نورین نیازی : فائل فوٹو
نورین نیازی : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔

نورین نیازی نے وکیل کے ذریعے تحریری جواب جمع کروایا، جس میں انہوں نے کہا کہ نوٹس میں الزامات اور قانونی شقیں واضح نہیں۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے دائرے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نوٹس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، الزامات اور عائد شقوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ نورین نیازی کو بھیجے گئے نوٹس میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے اور تضحیک آمیز بیان پر وضاحت مانگی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نورین نیازی کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کر دیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں