ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
حکومت کی جانب سے ایک دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔
مٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔




