سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں: پاکستان

سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں: پاکستان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی مذمت اور سعودی عرب کی سلامتی و خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بحری مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اور قانونی اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کا تحفظ اور عالمی تجارت کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نے تمام فریقین پر بین الاقوامی قانون کے احترام اور کشیدگی کم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں