سندھ حکومت کا سوشل میڈیا پر منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سوشل میڈیا پر منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے روک تھام اور محاسبے کیلئے صوبائی سطح پر سیل ہونا چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک و قومی مفادات کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، منفی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آزادیِ اظہار کی آڑ میں جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت سندھ قومی مفادات کے تحفظ، درست معلومات کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں