گجرات میں مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات سے شہر کو ممکنہ سیلاب سے بچالیا، ایم ڈی واسا

ایم ڈی واسا کاشان حفیظ کا کہنا ہے کہ گجرات میں مون سون سے قبل کیے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث شہر کو ممکنہ سیلاب سے بچالیا۔
انہوں نے کہا کہ مہسم موڑ اور فتح پور روڈ پر 3 کلومیٹر حفاظتی ڈرین کا منصوہہ کامیاب رہا۔
ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ بارش کے پانی کا رُخ نالہ ہلسی کی جانب موڑ دیا گیا، قدرتی گزر گاہوں کی طرف پانی کی منتقلی سے شہری آبادی محفوظ رہی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق 2 ارب روپے کے منصوبے کے تحت 4 حفاظتی ڈرینز تعمیر کی گئیں۔
Load/Hide Comments




