جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے امیر العظیم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر العظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امیرالعظیم پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔

زمانہ طالب علمی میں امیر العظیم نے ضیاء الحق دور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور اس کے لیے جیل کی سزا بھی کاٹی۔

امیر العظیم طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں