بھارت: طلبہ احتجاج میں کھانا، پانی فراہم کرنیوالا مسلم رضاکار زیرِ حراست
کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لیے کھانے، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا انتظام کرنے والے مسلم رضاکار جنید اور ان کے والد کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنید کے مطابق پولیس اہلکار ان کے غازی آباد میں واقع گھر پہنچے، جہاں تلاشی لی گئی، پولیس اہلکار ان کے والد مصطفیٰ کو اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ بینک پاس بکس، پین کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔جنید کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ پولیس والد پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ جنید کو فون کر کے دہلی سے واپس آنے کا کہیں، میرٹھ میں رہنے والے رشتے داروں کو بھی ہراساں کیا گیا۔
Load/Hide Comments




