نوشکی میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

نوشکی میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امن و امان کی صورتِ حال کے باعث 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

اس دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باعث ضلع نوشکی میں منگل 31 جولائی کی رات 8 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے باعث ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے، نقل و حرکت، عوامی اجتماعات، جلوس اور غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنیٰ دینے کا مجاز ہو گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں