کوٹ ادو میں چوروں نے تعاقب کرنیوالے کتے کو ہی چوری کرلیا

کوٹ ادو میں چوروں نے تعاقب کرنیوالے کتے کو ہی چوری کرلیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک منفرد نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ چور اس کی زمین سے ٹیوب ویل چوری کرنے آئے، تاہم ناکامی کے بعد اس کا پالتو کتا بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ جب اسے چوروں کی موجودگی کا علم ہوا تو اس نے اپنے پالتو کتے کو ان کے تعاقب کے لیے چھوڑ دیا، لیکن کتا واپس نہیں آیا۔

مدعی کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے مبینہ چور کتے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ کتے کو مبینہ طور پر چوری کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں