وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید 7 اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید 7 اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے مزید 7 اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین بس منصوبہ عوام میں بے حد مقبول ہے اور اس کے ذریعے شہریوں کو بہترین، معیاری اور سستی سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب مرحلہ وار صوبے کے ہر ضلع میں مزید بسیں فراہم کر رہی ہے۔ 

مریم نواز کے مطابق گجرات، نارووال، قصور، شیخوپورہ سمیت 7 اضلاع میں آج سے گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام گرین بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور ان میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں