خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ہمراہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی میں دونوں گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، کارروائی میں گاڑیوں کو آپریٹ کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں