مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل۔ فوٹو: فائل
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، مظفرآباد میں حساس ترین 2 حلقوں میں سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری متعلقہ حکومتوں کی ہے، آج ہم نے انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن کے لیے روانہ کر دیا ہے، پریزائیڈنگ افسر بھی اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں، کچھ علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل آہستہ آہستہ ہو رہی ہے۔

غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ مظفرآباد میں کل پولنگ ہوگی، مظفرآباد میں دو حلقہ ایل اے 5 کھاوڑا، ایل اے 3 لجراٹ حساس ترین ہیں، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، کوِئیک رسپانس فورس بھِی موجود رہے گی، اگر کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو کوئیک رسپانس فورس اسے رفع دفع کرے گی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع اور 12 مہاجر نشستوں پر پولنگ کل ہوگی۔

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی پر مشتمل ہے، جن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے، تینوں اضلاع کے 9 حلقوں پر 208 امیدوار میدان میں ہیں، جموں اور ویلی کی 6 ،6 نشستوں پر پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں