لاہور: شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ گئی

لاہور: شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور کے فیکٹری ایریا میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی، ثنا پر ملزم نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا تھا، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا میں تیزاب سے جھلسنے والی 36 سالہ ثنا 17 روز سے لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔

مقتولہ ثنا پر محلے دار ملزم خالد نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا۔ واقعے میں ملزم خالد خود بھی تیزاب سے زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم گرفتار ہے، اس کے خلاف مقدمے میں قتل کی دفعات کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں