میر رضا علی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں غلطیاں سامنے آگئیں، تفتیش خراب ہونے کا خدشہ

نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں غلطیاں سامنے آگئیں، جس کے بعد اس کیس کی تفتیش خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع ایم ایل او کا کہنا ہے کہ تصویر میں لاش کی کمر پر گولی کا چھوٹا نشان جبکہ سینے پر بڑا نشان تھا۔
تصویر میں لاش کے الٹے ہاتھ کی انگلیاں مٹھی کی شکل میں ٹوٹی ہوئی گھاس کے ساتھ بند تھیں۔ تصویر میں لاش کے سیدھے ہاتھ پر بھی کچھ مشکوک نشانات پائے گئے ہیں۔
ذرائع ایم ایل او کے مطابق تصویر میں چہرے پر تھوڑی کے نیچے بھی ایک زخم نظر آرہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ میر رضا علی کی لاش 24 سے 36 گھنٹے پرانی تھی۔
ذرائع نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گولی کی انٹری کا سائز بڑا جبکہ ایگزٹ کا سائز چھوٹا ہے۔ تصویر کے نشانات سے واضح پتہ چلتا ہے کہ گولی پیچھے سے ماری گئی اور آگے سے نکلی ہے۔
ذرائع کے مطابق تصاویر میں لاش پھولی ہوئی اور چہرا انتہائی خراب تھا، چہرا خراب ہونے کی وجوہات سر کے تفصیلی معائنے سے مل سکتی تھیں۔




