فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں دوران مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط ردعمل کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس میکنزم سے آگاہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ، این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں۔

فیلڈ مارشل نے قومی سطح پر آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیاری کی اہمیت، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں