لاہور: چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار دو خواتین دم توڑ گئیں

لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام گرفتار دو خواتین دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن منتقلی کے دوران خواتین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، اسپتال پہنچانے کے دوران خواتین دم توڑ گئیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی، ایمرجنسی 15کی کال پر آپریشنز وِنگ نے کارروائی کی اور خواتین کو حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیوں نے خواتین پر چوری اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کی طبیعت خراب ہونے پر ر یسکیو 1122 کو کال کرکے تھانے بلایا، ریسکیو ٹیم نے دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کیا، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کردی اور دوسری خاتون بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین پر کئی مقدمات درج تھے اور منشیات استعمال کرتی تھیں، دونوں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا تھا۔




