آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ملک نور اعوان

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ملک نور اعوان
آزاد کشمیر میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: ملک نور اعوان

جاپان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک نور اعوان نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر قیادت و کارکنوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں ملک نور اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک سیاسی جماعت کی فتح نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کے بہتر مستقبل، مضبوط معیشت اور پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے ایک بار پھر پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ملک نور اعوان نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں مقیم مسلم لیگی کارکن اور پاکستانی برادری بھی اس تاریخی کامیابی پر انتہائی خوش ہیں اور پوری قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

صدر ن لیگ جاپان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں