میر رضا علی کیس: حکام نے اسمارٹ واچ ان لاک کرلی، اہم ترین ڈیٹا مل گیا

میر رضا علی کیس: حکام نے اسمارٹ واچ ان لاک کرلی، اہم ترین ڈیٹا مل گیا
میر رضا علی کیس: حکام نے اسمارٹ واچ ان لاک کرلی، اہم ترین ڈیٹا مل گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سندھ نے میر رضا کی واچ ان لاک کردی۔ کراچی پولیس کو واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا میں لین دین کے حساب سمیت دیگر معلومات ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے میر رضا کا موبائل فون اور گھڑی حاصل کی تھی، گھڑی اور فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ملنے والے دونوں ثبوت کیس میں اہم تھے۔ فون اور واچ کو سی ٹی ڈی کے خصوصی سینٹر بھیجا گیا تھا۔ ٹیکنیکل ٹیم سے تاحال فون کا کوڈ کریک نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ واچ سےملنےوالی معلومات کیس حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں