ٹرمپ سے منسلک تیل کمپنی کی گرین لینڈ میں ڈرلنگ کی تیاری، حکومت کا سخت انتباہ
کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ سے منسلک تیل کمپنی کی گرین لینڈ میں ڈرلنگ کی تیاری، حکومت کا سخت انتباہ، گرین لینڈ کا اجازت دینے سے انکار، منظوری کے بغیر درجنوں کنٹینرز میں ڈرلنگ کا سامان ساحل پر اتارا گیا۔ گرین لینڈ انرجی کا جیمسن لینڈ میں دو کنویں کھود نے کا منصوبہ ہے اور اس نے یہاں ایک ٹریلین ڈالر کا خام تیل موجود ہونیکا دعویٰ کیا ہے۔ گارڈین کے مطابق صدرٹرمپ سے مبینہ طور پر قریبی تعلق رکھنے والی امریکی تیل کمپنی گرین لینڈ انرجی نے مقامی حکومت کی باضابطہ اجازت کے بغیر گرین لینڈ کے مشرقی ساحل پر تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا سامان پہنچا دیا، جس پر گرین لینڈ حکومت نے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ کمپنی جیمسن لینڈ کے علاقے میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کرنا چاہتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہاں ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا خام تیل موجود ہوسکتا ہے۔ گرین لینڈ نے ماحولیاتی خدشات کے باعث 2021میں نئے تیل لائسنس جاری کرنا روک دیے تھے۔




