شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا: علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔
علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتوں کی پوری دنیا گواہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا۔
Load/Hide Comments




