بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی 8 میں سے 4 کتابیں کیوں واپس کیں؟

بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی 8 میں سے 4 کتابیں کیوں واپس کیں؟
عمران خان— فائل فوٹو
عمران خان— فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں فراہم کر دی گئیں، اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 8 کتابیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئیں جو کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا ہے کہ 8 کتابیں ہم نے جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو فراہم کر دیں۔

ان کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کر دیں کہ پہلے ہی یہ پڑھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچائی گئی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں