حافظ نعیم سستی شہرت کیلئے لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں: سعدیہ جاوید

حافظ نعیم سستی شہرت کیلئے لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں: سعدیہ جاوید
سعدیہ جاوید— فائل فوٹو
سعدیہ جاوید— فائل فوٹو

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم نے پھر ثابت کر دیا کہ جے آئی آمریت کی گود میں کھیلنے والی جماعت رہی ہے، وہ  سستی شہرت کے لیے لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام آئینی طور پر ممکن ہے اور صوبائی اسمبلی کی منظوری لازم ہے، سندھ کی دھرتی کی تقسیم کی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ نئے صوبوں کے شوشے چھوڑنے کے بجائے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانا اصل حل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کراچی میں لسانی سیاست کو ہوا دے کر امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں