صحت کے پیشِ نظر ہم کہتے ہیں کہ بانی سیاسی بات نہیں کرینگے: سلمان اکرم راجہ

تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں اور معالجین سے ملاقات کرائی جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ڈیمانڈ کی کہ بانی کے کیسز کو فی الفور سنا جائے، بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں، معالجین سے ملاقات کرائی جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے اگلے ہفتے تمام کیسز لگا دیے جائیں گے، اس سے متعلق کاز لسٹ لگا دی جائے گی، بانی کی معالجین سے ڈیڑھ سال سے ملاقات نہیں ہوئی، اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بات کرنا بانئ پی ٹی آئی کا حق ہے، لیکن صحت کے پیشِ نظر ہم کہتے ہیں کہ بانی سیاسی بات نہیں کریں گے، اگلے ہفتے ہم عدالت کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔
Load/Hide Comments




