میر رضا کے خون میں بے ہوشی کی دوا، گولی کمر پر لگی: تفتیشی ذرائع

میر رضا کے خون میں بے ہوشی کی دوا، گولی کمر پر لگی: تفتیشی ذرائع
میر رضا—فائل فوٹو
میر رضا—فائل فوٹو

کراچی کے نوجوان میر رضا کی شرٹ کا کیمیکل جانچ مکمل کر لیا گیا اور رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کیمیائی جانچ کے دوران شرٹ پر نمک کے تیزاب کے شواہد مل گئے، میر رضا کے خون کے نمونے میں بےہوشی کی دوا کے اجزاء بھی پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کی شرٹ پر گن شاٹ ریزیڈیو (جی ایس آر) کمر پر پایا گیا، جی ایس آر کی کمر کی جانب زیادہ مقدار میں موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ گولی کمر کی جانب سے لگی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ میر رضا کی شرٹ کیمیائی تجزیے کے لیے چند روز قبل لیب بھیجی گئی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے نوجوان میر رضا کیس کی تفتیش میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آ گئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کئی دن گزر جانے کے باوجود جائے وقوع کی جیو فینسنگ نہیں کروائی گئی اور میر رضا کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کی فرانزک بھی نہیں کروائی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں