سابق شامی صدر بشار الاسد کو ان کی غیرموجودگی میں سزائے موت
کراچی (نیوز ڈیسک) سابق شامی صدربشار الاسد، بھائی ماہر الاسد ا اورکزن عاطف نجیب کو سزائے موت سنادی گئی۔ دمشق کی عدالت نے جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا،سابق صدر پر دانستہ قتل، تشدد اور انسانیت سوز جرائم ثابت ہوئے۔ کئی سابق فوجی و سیکورٹی حکام کو بھی سزائے موت سنائی گئی،فیصلے کو متاثرین کیلئے انصاف کی جانب تاریخی قدم قراردیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کی سابق حکومت کے خلاف ایک اہم مقدمے میں سابق صدر بشار الاسد، ان کے بھائی ماہر الاسد اور کزن عاطف نجیب کو جنگ کے دوران جرائم پر سزائے موت سنا دی گئی۔ دمشق کی فوجداری عدالت نے روس میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے بشار الاسد کو دانستہ قتل، تشدد اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔
Load/Hide Comments




