آسٹریلوی عدالت میں بھارت کے مقابل پاکستانی موقف جیت گیا
آسٹریلیا کی عدالت میں باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کردی گئی۔
عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کو قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزارت تجارت کے مطابق کیس میں آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق ہے۔
آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کرچکے کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے، پاکستانی برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی حق حاصل ہے۔
پاکستان کی قانونی کامیابی پر وزیر تجارت جام کمال نے وزارتِ تجارت کی ٹیم کو مبارک باد دی۔
اپیڈا نے لفظ باسمتی کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی۔
Load/Hide Comments




