کراچی والوں سے پوچھیں سندھ حکومت کام کر رہی ہے یا نہیں؟ علی خورشیدی
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس جیسے سیکڑوں کیس ہوئے ہیں، شفاف انکوائری کرنی ہوگی، کراچی والوں سے پوچھیں کہ سندھ حکومت کام کر رہی ہے یا نہیں؟
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ بہادرآباد میں جو واقعہ ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اس پر بات نہیں کروں گا، میں ایک کارکن ہوں یہ سوال آپ قیادت سے پوچھیں۔
رہنما ایم کیو ایم و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ اب بہت ہو چکا اب اسٹاپ لگانا ہو گا، شہر کو سسٹم کے تحت برباد کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments




