خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج رات سے 15 اگست تک بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج رات سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




