سامان کی خریداری میں کرپشن، گورنمنٹ اسکول کورنگی کے ہیڈ ماسٹر کو شوکاز جاری
محکمہ تعلیم سندھ نے گورنمنٹ اسکول کورنگی کے ہیڈ ماسٹر کو سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ہیڈ ماسٹر پر سامان کی خریداری کے بجٹ میں مبینہ طور پر 30 فیصد کرپشن کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ہیڈ ماسٹر نے مبینہ طور پر خود کی کمپنی بنا کر اسی کو ٹھیکا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں اسکولوں کے مرمتی کام اور فرنیچر کی خریداری کا ٹھیکا ہیڈ ماسٹر کی کمپنی کو دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو فنڈز جاری ہونے سے قبل اسکول اسپیسفک بجٹ (ایس ایس بی) سے 30 فیصد کٹوتی کی گئی۔
Load/Hide Comments




