اسلام آباد ہائیکورٹ: کشمیر میں احتجاج پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ: کشمیر میں احتجاج پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ: کشمیر میں احتجاج پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر احتجاج پر درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور اخراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

جسٹس محمد آصف نے کہا کہ آپ لوگوں نے بچوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، کچھ خیال کریں، ہمارے ہی بچے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مظاہرہ کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کردیا گیا، مظاہرین کو پی ٹی آئی یا کوئی اور سیاسی جماعت نہ سمجھا جائے۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں، عدالت کو گلی نہ بنائیں، وکلا کی عزت عدالت کی وجہ سے ہے، خاموش ہوجائیں، یہ نہ ہو آپ کےخلاف ایکشن ہو جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں