خالصتان کے قیام کیلئے امریکا میں آج ریفرنڈم کرایا جائے گا

خالصتان کے قیام کیلئے امریکا میں آج ریفرنڈم کرایا جائے گا

لاہور(نیوزڈیسک)خالصتان کے قیام کے لیے امریکا میںآج ریفرنڈم کرایا جائے گا۔سکھس فار جسٹس‘ کے بانی گرپت ونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت میں قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی پرعوام کومبارک باد بھی دی ۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم خالصتان کے حامی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے بانی گرپت ونت سنگھ پنوں نےکہا ہے کہ خالصتان کے قیام کے لیے امریکا میںآج(اتوار) ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریسکانفرنس کرتے ہوئے ریفرنڈم کا اعلان کیا۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔گرپت ونت سنگھ پنوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔خالصتان ریفرنڈم سے متعلق یہ سرگرمی سکھس فار جسٹس کی جانب سے سکھوں کے لیے علیحدہ ریاست کے مطالبے کی مہم کا حصہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں