168 بچوں کی شہادت کے 168 دن مکمل، عالمی اداروں کی خاموشی

168 بچوں کی شہادت کے 168 دن مکمل، عالمی اداروں کی خاموشی

ماسکو(این این آئی)روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی حملے میں 168طلبہ اور عملے کے افراد کے قتل پر عالمی اداروں کی 168روزہ خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔کاظم جلالی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر لکھا کہ اس المناک واقعے کو گزرے 168دن ہو چکے ہیں، لیکن کیلنڈر آج بھی خون آلود اعداد و شمار کی گواہی دے رہا ہے۔ دنیا اتنے واضح جرم کے سامنے آخر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ میناب اسکول پر حملے نے امریکی انسانی حقوق کے دعوں میں بچوں کے قتل کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ہر گزرتا دن ایک نئے زخم کی علامت ہے اور یہ میناب کے ان 168 معصوم بچوں کی یاد دلاتا ہے جن کے خواب ٹوماہاک میزائلوں کی تباہ کاری کے باعث خاک میں مل گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں