پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت اسکردو منتقل
پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت اسکردو منتقل کردی گئی ہے۔
براڈ پیک پر برفانی تودا گرنے سے جاں بحق ہونے والے سہیل سخی کی میت آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کی گئی۔
30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب براڈ پیک پر برفانی تودا گرنے سے 9 غیر ملکیوں سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔
حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 7 کوہ پیماؤں کی میتیں پہلے ہی اُن کے ممالک بھیجی جاچکی ہیں۔
Load/Hide Comments




