حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیے۔
لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں پر بھاری ٹیکسز عائد ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیے جبکہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حکومت عوام پر ٹیکس کا بم گراتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے 27 میں سے 5 آئی پی پیز کو بند کیا، جس پر خود حکومت نے کہا کہ اس اقدام سے خزانے کو 3 ہزار 360 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف بی آر میں بھی کرپشن عروج پر ہے۔
Load/Hide Comments




