درختوں کا تحفظ اور شجر کاری قومی ذمے داری ہے: صدر زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ اور شجر کاری قومی ذمے داری اور اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے مون سون شجر کاری مہم 2026ء کے آغاز کے حوالے سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مہم کے تحت ملک بھر میں 2 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ جنگلات حیاتیاتی تنوع، آبی وسائل اور ماحول کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرسبز، صاف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط پاکستان کے لیےکام کرنا ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ آج لگائے گئے درخت آنے والی نسلوں کے صحت مند اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں