سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ فیصلہ امید کی کرن قرار دے دیا

سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ فیصلہ امید کی کرن قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امید کی کرن قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسپتال کے باہر کوئی رش نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ خاندان تک محدود رہے گی، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین سے دور رکھا گیا۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالت نے 2 دن میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، سپریم کورٹ نے ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل چیک اپ شفا اسپتال میں ہو گا، بانی چیئرمین کے ذاتی معالج بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر کوئی سیاست نہیں ہو گی، اُن کی صحت مقدم ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں