عدلیہ عوام کی امید، فیصلے پر جلد عمل درآمد ہوگا، سہیل آفریدی

عدلیہ عوام کی امید، فیصلے پر جلد عمل درآمد ہوگا، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کی امید عدلیہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عمل درآمد ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر سلمان اکرم راجا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپتال کے اردگرد پی ٹی آئی کا کوئی کارکن نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں، اسے ٹوٹنے نہیں دینا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے، بانی صحت مند ہو کر آئیں گے تو جلسے جلوس بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ انتشاری چاہیں گے کہ انتشار پھیلائیں اور اس عمل کو ختم کریں، پی ٹی آئی کو ان عناصر کی نشاندہی کرنا ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی مسلح جتھا نہیں، مؤثر ڈائیلاگ ہوں تو ویلکم کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر جلد عمل درآمد ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں