وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مارچ میں بسنت منانے کا اعلان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارچ 2027 میں بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ بسنت کا تہوار 12 سے 14 مارچ تک لاہور میں منایا جائے گا۔ 

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 2026 میں بسنت کے کامیاب انعقاد پر 2027 میں بسنت کا اعلان کر رہی ہوں، لاہور ایک بار پھر سے رنگوں، ثقافت اور جشن و موسیقی سے جی اٹھے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگے بڑھیں، یادیں بنائیں، لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بار پھر روشن کریں۔ 

انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور بین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے، لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہے گا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ انشااللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں